Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”جڑواں 2“کریئرکی بہترین فلم ہو گی‘جیکولین فرنانڈس

جیکولین فرنانڈس نے کہاہے کہ”جڑواں 2“ میرے کریئرکی بہترین فلم ہو گی۔ اس میں میرا کردار پہلی فلم سے مختلف ہو گا۔ اداکارہ جیکولین نے کہا کہ ایک فنکار کیلئے تنقید اور ذہنی دباو¿ کے باوجود مثبت سوچ اپنائے رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔ میڈیا کے مطابق جیکولین فرنانڈس نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں تنقید، ذہنی دباو¿ اور غیر متوقع حالات کا سامنا رہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”الٰہ دین“ میں امیتابھ بچن کیساتھ کام کرنے کے بعد میں نے کام کے جذبے اور سنجیدگی کو سمجھا کہ ایک کامیاب فنکار کیلئے کام کا جنون دیگر سب چیزوں پر حاوی ہوتا ہے۔ 
 
 
 
 
 

شیئر: