Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ

نئی دہلی۔۔۔۔ مرکزی حکومت نے مرکزی طبی خدمات (سی ایچ سی ) اور دیگر ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 62سے بڑھا کر 65سال کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونیوالی کابینہ کی میٹنگ میں ہندوستانی ریلوے میڈیکل سروس کے ڈاکٹروں ، محکمہ تعلیم کے تحت مرکزی یونیورسٹیوں میں اور آئی آئی ٹی میں تعینات ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھاکر 65برس کرنے کی تجویز کی منظوریدی دیدی ۔مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے بتایا کہ ریلوے میں تعینات ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ عمر 62سے بڑھا کر 65برس کی گئی ہے۔قبل ازیں حکومت نے مرکزی طبی خدمات کے ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ عمر گزشتہ سال 65سال کردی تھی۔

شیئر: