اسلام آباد...تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر میڈیا نے غلط فہمیاں پھیلائیں اس پر ایک ہی فیصلہ ہوا ہے کہ اپوزیشن لیڈر صرف عمران خان ہی ہوں گے۔شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر کےلئے امیدوار نہیں ۔ اگر اکثریت حاصل ہوئی تو عمران خان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو کو چیئرمین نیب لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قوانین کے مطابق ہر کیس ایک ماہ میں حل ہوجانا چاہیے لیکن عدالت نے شریف خاندان کے کیسز میں 6 ماہ کا وقت دیا ہے۔ امید کرتے ہیں نوازشریف کی جانب سے انصاف کی راہ میں رکاوٹوں کا عدالت نوٹس لے گی۔ایک سوال پرنے کہا کہ حکومت کی جانب انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پر سپریم کورٹ جائیں گے۔یہ ترمیم آرٹیکل 62 اور 63 کی روح کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے حالیہ بیانات پاکستان سے غداری کے مترداف ہیں۔وزیر خارجہ فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔انہوںنے الزام لگایا کہ نوازشریف عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔ اداروں کو لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نوازشریف انصاف سے نہیں بچ سکتے اور سچ کو نہیں چھپا سکتے۔