Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیتابھ بچن کا خطرناک فلمی روپ منظرعام پر

بالی وڈ کے بےتاج بادشاہ امیتابھ بچن کا ایک نیا فلمی روپ منظرعام پر آیاہے ۔ ان کی تازہ تصویر فلم کے سیٹ پر لی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر زیر بحث بنی ہوئی ہے۔ امیتابھ بڑے بال، داڑھی،سر پر کالا کپڑا باندھے، بڑی سی جیکٹ پہنے کمر پر تلوار لٹکائے ایک خطرناک انداز میں دکھائی دے رہیں۔امیتابھ بچن کو یہ ہنر حاصل ہے کہ وہ ہر کردار میں ڈھل جاتے ہیں۔ اسی لئے ان کی فلم کا ہر کردار آج بھی مقبولیت رکھتاہے۔ فلم شہنشاہ میں ان کا کردار آج بھی انتہائی مقبول ہے۔بگ بی ان دنوں اپنی فلم” ٹھگ آف ہندوستان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ا س فلم میں امیتابھ بچن کےساتھ عامر خان اور کترینہ کیف کام کررہے ہیں۔
 

شیئر: