خواتین کیلئے ڈرائیونگ فیس 2500ریال؟
دمام۔۔۔۔بحرین میں ڈرائیونگ اسکولوں کے نام نہاد کارندے سعودی خواتین کو 2500ریال فیس لیکر ڈرائیونگ سکھانے کی پیشکشیں کرنے لگے۔ مکہ اخبار کے مطابق یہ لوگ پرکشش اشتہارات دے رہے ہیں ۔تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ یہ اشتہار دے رہے ہیں ان کا بحرین کے ڈرائیونگ اسکولوں سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ 2گھنٹے ڈرائیونگ سکھائیں گے اور 45دن میں ٹریننگ کورس مکمل کرادینگے۔سعودی خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس قسم کے لوگوں کے فریب میں نہ آئیں۔