Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ :خواتین کا لباس پہن کر ڈکیتی کرنےوالا گرفتار

گرفتار شخص عادی مجرم ہے ، مزید تحقیقات جاری ہیں ، کرنل عاطی
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) ریجنل پولیس ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القریشی نے کہا ہے کہ برقعہ پہن کر دکانوں میں ڈکیتی کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزم کے بارے متعدد رپورٹس درج کروائی گئی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ ایک نامعلوم شخص خواتین کے لباس میں ملبوس دکانوں میں گھس کر اسلحہ کے زور پر دکاندار کو لوٹ کر فرار ہو جاتا ہے ۔ اس حوالے سے کرنل القریشی نے مزید بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کےلئے باقاعدہ ٹیم تشکیل دی گئی جس کے ارکان نے ملزم کے بارے میں تمام معلومات ا کٹھی کر کے بالاخر اسے گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 

شیئر: