Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں ایک اور خاتون پر تیز دھار آلے سے حملہ

کراچی ... کراچی میں خواتین پرتیز دھار آلے سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کوگلستان جوہر میں خاتون پر حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔حملہ آورنے رکشے میں سوار خاتون کو نشانہ بنایا۔ محکمہ موسمیات کے قریب ملزم نے رکشے سے اترنے والی خاتون پر تیز دھار آلے سے وار کیا اور فرار ہوگیا۔گلستان جوہر کے علاقے میں پچھلے چنددنوں میں لڑکیوں سمیت 9خواتین پر حملے ہوچکے ہیں۔پولیس ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سوار حملہ آور کا سراغ نہیں لگا سکی۔ حملہ آور اچانک نمودار ہوتا ہے اور راہ چلتی خواتین پر پشت سے وار کرکے فرار ہوجاتا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی تصاویر جاری کی ہیں جس میں پینٹ شرٹ میں ملبوس ہیلمٹ پہنے ملزم کو خاتون پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم دکھنے میں دبلا پتلا، اس کی عمر 20 سے 29 سال کے درمیان اور قد 5 فٹ 7 انچ یا 9 انچ تک ہے۔ گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیئر: