آئی فون 8پلس کی بیٹری پھولنے کے واقعات
آئی فون 8 پلس کو متعارف ہوئے زیادہ وقت نہیں گزرا اور ابھی سے اس میں موجود خامیاں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔دوران چارجنگ بیٹری پھول کر فون کھلنے کے دو واقعات رپورٹ کئے جا چکے ہیں۔تائیوان سے تعلق رکھنے والی خاتون کا آئی فون خرید کے صرف 5 روز بعد چارجنگ کے دوران درمیان سے کھل گیا اور اسکرین الگ ہو گئی۔ایسی ہی رپورٹ جاپان سے سامنے آئی ہے جہاں ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں آئی فون کی ابھری ہوئی اسکرین کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ایپل کمپنی نے فون ہیڈ آفس منگوا کر مسئلے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ آئی فون میں استعمال کی جانے والی بیٹری اسی کمپنی کی ہے جس نے سیمسنگ گلیکسی نوٹ 7 کی بیٹری بنائی تھی ۔