ہری سبزیوں کے مشروبات سے کریں وزن اور بھوک دونوں کنٹرول
ہری سبزیاں نہ صرف کھانے میں اچھی لگتی ہیں بلکہ وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ ہری سبزیوں سے بننے والے مشروبات وزن اور بھوک دونوں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا ذائقہ بڑھانے کے لئے شہد کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ایک کھیرا ایک گلاس پانی میں بلینڈ کریں۔ا س میں ایک چٹکی پسی دارچینی اور لیموں کارس شامل کرکے دن میں دودفعہ پی لیں۔
ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ ہرادھنیا،لیموں کارس،آدھاچمچ شہد اور زیرہ پساہوا شامل کریں۔ایک گلاس نہارمنہ اور ایک رات کو کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے پی لیں۔
پالک ڈنڈیوں سمیت،لوکی،سلاد کے پتے آدھی آدھی پیالی،ہرادھنیااور لیموں کارس ایک ایک چمچ،ادرک آدھاچمچ،،چقندر،مالٹا آدھاآدھاکپ،اور ایک چٹکی نمک ڈال کربلینڈ کریں اور پی لیں۔
دوکلومولی لے کر اسکے صرف پتوں کارس نکال لیں۔ایک گلاس پانی میں اس کوابال لیں اوپرجو کچرا آجائے اسے ہٹاکر چھان کرآدھی پیالی صبح اور آدھی پیالی شام میں پی لیں اس سے وزن تیزی سے کم ہوتاہے۔
کھیراایک چھلاہوا،لیموں آدھا،ایلوویرا جیل دوچمچ،کالی مرچ 5عدد ،ان تمام اجزاءکو ایک گلاس پانی میں بلینڈ کریں ،صبح نہار منہ پہلے سادہ پانی پی لیں پھر اسکے بعد ناشتے سے پہلے یہ ڈرنک پی لیں۔
ڈیڑھ کپ پانی میں پودینہ کی چند پتیاں،تھوڑی سی لیمن گراس اورایک چٹکی کالازیرہ شامل کریں۔اتناپکائیں کہ ایک کپ رہ جائے پھر چھان کر پی لیں۔دن میں دودفعہ استعمال کریں۔
ایک کپ ہرادھنیا،ادرک ایک چھوٹاٹکڑا،دارچینی ایک چھوٹا ٹکڑا،اور لیموں کارس ایک گلاس پانی میں بلینڈ کرکے نہارمنہ پی لیں۔
دوکپ پانی ابال کراس میں دوچمچ گرین ٹی شامل کریں۔پھر اسمیں لیموں کارس،تھوڑا ساکھیرا کٹاہوا،مالٹا دو سے 3سلائس اور کٹی ہوئی ادرک اور چند پودینے کی پتیاں شامل کریں۔ٹھنڈاہونے پر چھان کر آدھا آدھا کرک صبح وشام پی لیں۔