Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریا میں نقاب پر پابندی کا قانون نافذ

ویانا…  آسٹریا میں عوامی مقامات پر پورے چہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون نافذ کردیا گیا۔ قانون کے مطابق عوامی مقامات پر  اسپتالوں یا پارٹیوں میں استعمال کئے جانے والے ماسک سمیت کسی بھی طرح مکمل چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کو150یورو جرمانہ ہو سکتا ہے ۔ پولیس کو عوامی مقامات پر چہرہ ڈھاپنے پر اسے اتارنے کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔ قانون کے نفاذ کے بعد پولیس نے کئی مقامات پر اس پر عملدرآمد کرانے کی کوشش کی۔ فرانس اور بلجیم نے  2011 میں برقع پر پابندی لگائی تھی جبکہ ڈچ پارلیمان میں بھی اس قسم کے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

شیئر: