Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کو منحرف کرنے پر سزائیں

ریاض .... سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ بچوں کی فطری خواہشات کو ابھارنے والے سمعی بصری پروگرام تیار کرنے ، تحریر کرنے، ذخیرہ کرنے، تبادلہ کرنے اور پیش کرنے سے پرہیز کیا جائے۔ یہ جرم ہے۔ اس پر باقاعدہ سزا مقرر ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ ایسی کوئی بھی چیز تیار کرنا جو اسلامی شریعت کے احکام یا سماجی ادب کے منافی ہو یا انحراف پر آمادہ کررہی ہو ،اُسے رواج دینے کی اجازت نہیں ۔ تحفظ اطفال قانون کی دفعہ 12میں اس پر پابندی لگی ہوئی ہے۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ ریاض شہر کے ایک پروگرام میں 12سالہ لڑکی سے رقص کرانے پر تقریب کا انتظام کرنے والے شخص کو تفریحات کے ادارے نے سزا دی ہے۔ ادارے نے ایک لاکھ ریال جرمانہ لگایا او رآئندہ کیلئے تقریبات کرانے والے کو ٹھیکے دینے سے روک دیا گیاہے۔
 

شیئر: