Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل کے غلط استعمال پر سزا

عرعر....حدود شمالیہ یونیورسٹی نے واضح کیا ہے کہ فیکلٹیوں کی ڈین خواتین کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ طالبات کو لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون یونیورسٹی لانے کی اجازت دیدیں۔ یونیورسٹی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر انتباہ دیا کہ جو طالبہ اسمارٹ فون یا لیپ ٹاپ سے ناجائز فائدہ اٹھائیگی اس کا احتساب ہوگا۔ اسے تادیبی کمیٹی کے حوالے کردیا جائیگا۔ دوسری جانب پیشہ ورانہ تکنیکی تربیت کے اعلیٰ ادارے کے ترجمان فہد العتیبی نے بتایا کہ گرلز ٹیکنالوجی کالجوں کے منظور شدہ لائحہ عمل کے مطابق زیر تربیت طالبات موبائل فون استعمال کرنے کی مجاز ہیں۔ تمام کالجوں کو اس سے مطلع کردیا گیا ہے۔
 

شیئر: