”ورنہ“کی ریلیز کیلئے تیاریاں مکمل
لالی وڈ اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم “ورنہ”کی ریلیز کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ یہ فلم 17نومبر 2017کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔فلم کی پہلی وڈیو بطور ٹیزر”پاور ڈی گیم“ ایک سانگ ہے جسے اسلام آباد کے میوزیشن ڈار ایکس پولیمر نے گایا ہے ۔یہ حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ فلم کے گانے بھی شعیب منصور نے لکھے ہیں۔ جاندار موسیقی کے استعمال اورماہرہ خان کی روایتی انداز سے ہٹ کر اداکاری نے فلم کے ٹیزر کو اہم بنا دیا ہے ۔شعیب منصورکا کہنا ہے کہ یہ فلم مرد اور خواتین دونوں کو آگاہی فراہم کرنے کی ادنیٰ سی کاوش ہے جس میں خواتین کو ان کے حقوق کے لئے کھڑے ہونے اور مرد حضرات کو ان کے برابری کے حقوق تسلیم کرنے کا سبق دیا گیا ہے۔فلم کی کہانی ماہرہ خان کے گرد گھومتی ہے جس نے ہنسی خوشی ہارون شاہد سے شادی کی جسکے بعد غیر معمولی مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ فلم کی کہانی کے ساتھ ہدایات اور پیش کش کی ذمہ داریاں شعیب منصور نے نبھائی ہیں۔