Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یاہو کا 3 بلین اکاؤنٹ ہیک ہونے کا اعتراف‎

یاہو نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ 2013 میں تمام صارفین کے اکاؤنٹس ہیکرز کے ہاتھ لگ گئے تھے۔ ان اکاؤنٹس کی کل تعداد 3 بلین سے زائد تھی۔ گزشتہ سال ستمبر میں پہلے کمپنی نے بتایا تھا کہ 50 کروڑ اکاؤنٹس کی اہم معلومات چوری کرلی گئی ہیں ، پھر دسمبر میں اعتراف کیا کہ یہ تعداد ایک ارب ہے اور اب کمپنی نے انکشاف کیا کہ درحقیقت ای میل سروس استعمال کرنے والے تمام 3 ارب اکاؤنٹس تک ہیکرز نے رسائی حاصل کرلی تھی۔ہیکرز نے اکاؤنٹ تفصیلات ، نام ، ایڈریس ، فون نمبر ، ہیش پاسورڈ اور سیکیورٹی سوالات تک مکمل رسائی حاصل کی تھی تاہم بینک اور کریڈٹ کارڈ انفارمیشن حاصل نہیں کر سکے تھے۔ یاہو کے مطابق اب تک ہیکنگ کرنے والوں کو شناخت نہیں کیا جا سکا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ یاہو کو معروف کمپنی ویریزون نے رواں سال جون میں 4.48 ارب ڈالرز کے عوض خرید لیا تھا تاہم پہلے یہ رقم 4.83 ارب ڈالرز تھی جو ہیکنگ کے انکشاف کے بعد کم ہوگئی تھی۔
 

شیئر: