یوپی میں ہر ہفتے تھانیداروں کی کارکردگی رپورٹ طلب
لکھنؤ۔۔۔۔۔۔ریاست میں بڑھتے جرائم اور امن و امان پر کنٹرول کیلئے حکومت نے تھانیداروں پر مزیدسختی کا حکم جاری کردیا ہے۔ اسکے تحت اب گڈورک و بیڈ ورک کی رپورٹ ہر ہفتے ایس ایس پی کو بھیجنا ہوگی۔ ایس ایس پی ان کی رپورٹ کا جائزہ لے کر اے ڈی جی کیے پاس بھیجیں گے۔ اگر تھانیدار کی رپورٹ بار بار خراب پائی جاتی ہے تو انکے خلاف سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔ نئے نظام کے تحت اب تھانیداروں کو گڈورک کے ساتھ بیڈ ورک کی بھی معلومات فراہم کرنا ہوگی۔ حکومت نے یہ واضح کردیا کہ اگر تھانیدار صرف اچھی رپورٹ ہی دیتے ہیں تو بھی ان پر کارروائی ہوسکتی ہے۔ حقائق پر مبنی رپورٹ ہی قابل تسلیم ہوگی۔ اسی بنیاد پر ان کی تعینات سے لے کر پروموشن تک ہوگا۔