سعودی جنرل انٹرٹینمٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل شیخ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن 2024 نے اب تک دنیا بھر سے 18 ملین وزیٹرز کا خیرمقدم کیا ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہا’ سیزن اب بھی جاری ہے، مزید عالمی معیار کے ایونٹس اور پرفارمنس وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرتی رہیں گی۔‘
مزید پڑھیں
-
ریاض سیزن میں موسم سرما کے دوران سنو سکینگ کا مزا لیںNode ID: 883700
ریاض سیزن کے موجودہ ایڈیشن میں انٹرٹینمنٹ اور ٹیکنالوجی کی بڑی عالمی کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ آرٹ اور سپورٹس سے تعلق رکھنے والی معروف بین الاقوامی شخصیات کی میزبانی کی گئی، جس سے دنیا کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ فیسٹول میں سے ایک کے طور پر اس کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے۔
ریاض سیزن کا آغاز اکتوبر میں ہوا جو مارچ 2025 تک جاری رہے گا۔
اس کا مقصد سیاحت اور تفریحی شعبوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ سیزن منفرد تجربات فراہم کرتا ہے جس میں تھیٹر، میوزیکل پرفارمنس، ای سپورٹس ٹورنامنٹس، انٹرنیشنل ڈائننگ اور مہم جوئی کے لیے پرکشش مقامات شامل ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/January/36566/2025/gin5r0bwcaalmvp.jpg)
ریاض سیزن میں دنیا بھر سے آنے والوں کی نمایاں تعداد دیکھی جارہی ہے۔ سیزن میں جاری متنوع سرگرمیاں ہرعمر کے گروپوں کے ذوق کو پورا کرتی ہیں۔
ریاض سیزن کے پروگرام اور ایونٹس پانچ اہم زونز میں منعقد کیے جا رہے ہیں ان میں بولیوارڈ ورلڈ، کنگڈم ایریا، بولیوارڈ سٹی، دی وینیو اور السویدی پارک شامل ہیں۔
بولیوارڈ رن وے زون کے حالیہ آغاز نے وزیٹرز کے تجربے میں مزید اضافہ کیا ہے۔ یہ زون ایوی ایشن اور تفریح کا ایک منفرد امتزاج پیش کرتا ہے۔