Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل ہوم میں نئے انٹرفیس اور نائٹ موڈ کا اضافہ

گوگل نے اپنے ہوم ایپ کے لئے نئی اپ ڈیٹ متعارف کروا دی ہیں۔ نئی اپ ڈیٹ میں میوزک یا وڈیوز دیکھنے ، سننے اور ڈسکور ٹیب کو ڈسکور اور براؤز کی کیٹیگری میں تقسیم کرکے ہوم ا سکرین کے نیچے مستقل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیویگیشن میں گوگل کے کارڈ لے آؤٹ میںنئے کارڈز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جن کے ذریعے صارفین کی مدد کے لیے مختلف ٹپس فراہم کی جائیں گی۔ نئی اپ ڈیٹس کے بعد اب صارفین مخصوص دنوں یا گھنٹوں کے لیے ایپ کا والیوم بڑھا یا گھٹا سکتے ہیں۔ نائٹ موڈ میں بھی چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اب نائٹ موڈ کو ایکٹیو ہونے کے ساتھ ساتھ ڈو ناٹ ڈسٹرب موڈ بھی ایکٹیو کیا جا سکے گا۔اس فیچر سے ریمائنڈرز ، میسجز اور دیگر نوٹیفکیشنز کی آواز بند ہو جائے گی البتہ الارم اور ٹائمرز اپنے مقررہ وقت پر آواز پیدا کریں گے۔ 
 

شیئر: