Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزن گھٹائیں ، صحت پائیں

وزن میں کمی حد فائدہ مند ثابت ہوتی ہے ۔ وزن کم کر کے آپ اپنا امیج بہتر بنا سکتے ہیں ۔ وزن میں کمی آپ کو تندرست و توانا رکھتی ہے۔ نیند بہتر ہوتی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ جسم کی اضافی چربی کم کر کے ذیابیطس ، امراض قلب ، اسٹروک ، میٹابولک سینڈروم اور کینسر جیسے خوفناک امراض سے بچا جاسکتا ہے۔ صرف 5 فیصد چربی کم کر کے آپ بلڈ پریشر اور انسولین لیول کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ دو سے3 ماہ مستقل ورزش سے آپ 6 پونڈ وزن کم کر سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں پرو انفلامیٹری پروٹین خارج ہو کر جسم کی سوزش اور ورم کو دور کر نے کا باعث بنتی ہیں۔ وزن کنٹرول کر کے بڑھتی عمر میں ہڈیوں اور جوڑوں کے درد سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
 

شیئر: