Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیااسمارٹ فون آپ کو خفت میں مبتلا کردیتا ہے؟

لندن ..... مقامی سائنسدانوں نے ایک خاص قسم کا ایپ تیار کیا ہے جسے انہوں نے ”نوٹی مائنڈ“ کا نام دیا ہے اور یہ ایک ایسا ایپ ہے جو خود بخود ڈیٹا جمع کرتا ہے۔ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کے حوالے سے جو الرٹ سگنل آتے ہیں انکا اثر سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ جب پیغامات تابڑ توڑ طریقے سے آرہے ہوں تو صرف کام کی باتوں پر توجہ دی جانی چاہئے فضولیات پر نہیں۔ ان ساری باتو ںسے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ آج کل کے اسمارٹ فون اچھے خوش مزاج شخص کا موڈ خراب کرسکتے ہیں اور کسی وقت بھی ایسا کرسکتے ہیں۔ ماہرین نے یہ تحقیقی رپورٹ اسمارٹ فون پر آنے والے تقریباً5لاکھ نوٹیفکیشن کا جائزہ لینے کے بعد مرتب کی ہے اور کہا ہے کہ ان میں سے ایک تہائی پیغامات ایسے ہوتے ہیں جو ذہنی انتشار کا سبب بنتے ہیں۔ نئی تحقیق سے آئندہ تیار ہونے والے اسمارٹ فون کچھ زیادہ موثراور کارآمد بنائے جاسکتے ہیں تاکہ وہ خود ہی فضول قسم کے پیغامات کو آپ کے دیکھنے سے قبل ہی تلف کردے۔

شیئر: