Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ: این ایچ ایس کے ڈینٹسٹ اپنے کام سے بیزار

 لندن ..... برطانوی محکمہ صحت این ایچ ایس جو کافی دنوں سے گوناگوں مسائل سے دوچار ہے ۔ اب ایک اور مشکل میں پھنس گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق تازہ ترین مسئلہ اس کے لئے یہ ہے کہ اسکے دندان سازوں اور ڈینٹسٹوں کے لئے اپنے کام میں اب کوئی کشش محسوس نہیں ہوتی اور وہ سرکاری نوکری چھوڑ کر کسی پرائیویٹ جگہ جانے یا سمندر پار ملک منتقل ہونے کے بارے میں سوچنے لگے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آئندہ 5برسوں میں سرکاری محکموں کے 50فیصد ڈینٹسٹ ملازمت ترک کرنے کا تہیہ کرچکے ہیں۔ برٹش ڈینٹل ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں فارغ التحصیل ہونے والے ڈینٹسٹس کو اگر آج موقع ملا تو وہ آج ہی نوکری چھوڑ دیں۔ واضح ہو کہ انگلینڈ میں این ایچ ایس سے وابستہ ڈینٹسٹوں کی ماہانہ آمدنی اوسط آمدنی ایک لاکھ پونڈ تک ہوتی ہے مگر حالیہ دنوں میں انکی تنخواہوں میں تخفیف اور مراعات میں کمی کاجو سلسلہ شروع ہوا ہے اس سے وہ پریشان ہوگئے ہیں۔ بعض لوگ تو اتنے تنگ ہیں کہ وہ سرے سے ملازمت ہی چھوڑ دینا چاہتے ہیں۔

شیئر: