مکیش امبانی مسلسل دسویں سال امیر ترین ہندوستانی شخصیت میں سرفہرست
نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی معیشت میں کسادبازاری کے باوجود یہاں کے ارب پتیوں کی جائداد میں امسال تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ فوربس کی جانب سے جاری کردہ 100امیرہندوستانیوں کی فہرست میں ریلائنس انڈسٹری کے مالک مکیش امبانی مسلسل دسویں سال سرفہرست ہیں۔ ٹیلی مواصلات میں ہنگامہ برپا کرنے والی کمپنی ریلائنس جیو کی کامیابی اور ریفائننگ سیکٹر میں بھاری منافع سے ان کی جائداد67فیصد یعنی15.3ارب ڈالر سے بڑھ کر 38ارب ڈالر ہوگئی۔ واضح ہوکہ کہ ہندوستان کے 100دولتمندوں کی جائداد 2016میں 374ارب ڈالر میں 26فیصد بڑھ کر 2017میں 479ارب ڈالر ہوگئی۔دولتمند ہندوستانیوں کی اس فہرست میں ویپرو کے چیئرمین عظیم پریم جی دوسرے نمبر پر ہیں۔