Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پراعتماد ہیں، پاکستان کو کلین سویپ کریں گے، سری لنکن کپتان

دبئی:سری لنکن ٹیم کے کپتان دنیش چندی مل نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میں شرکت کے باوجود ان کی ٹیم پر اعتماد ہے اور ہم سیریز میں برتری کومکمل کامیابی میں بدلنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔میچ سے قبل غیر رسمی بات چیت کے دوران انکا کہنا تھا کہ اندازہ ہے کہ پاکستانی ٹیم اس ٹیسٹ میں زیادہ سخت حریف بن کر سامنے آئے گی لیکن اس صورتحال کےلئے ان کے کھلاڑی پوری طرح تیار ہیں۔ مہمان کپتان نے اس عز م کا اظہار کیا کہ ان کی ہر ممکن کوشش ہوگی کہ اپنا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ جیت کر کلین سو یپ کرسکیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سیریز میں برتری کے باوجود ہم نے کبھی پاکستانی ٹیم کو کمزور سمجھ کر نظرانداز کرنے کی غلطی نہیں کی ۔ ڈے نائٹ ٹیسٹ کے بارے میں دنیش چندی مل کا کہنا تھا کہ گلابی گیند فاسٹ بولرز کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے تاہم دبئی کی وکٹ خشک ہے جس پرا سپنرز بھی موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔

شیئر: