12ہزار فٹ کی بلندی پر میچ،کھلاڑیوں میں آکسیجن کی کمی
لاپاز: برازیلی کھلاڑی نیمار جونیئر نے کہا ہے بولیویا کے خلاف12ہزار فٹ کی بلندی پر میچ کرانا غیر انسانی حرکت ہے اور میں نے اپنے کیریئر میں ایسا کوئی میچ نہیں کھیلا جس کے دوران سانس لینے کے لئے بھی جدو جہد کرنا پڑ رہی تھی۔فیفا نے اس اسٹیڈیم کو کھیل کے قابل قرار دیاتھا تاہم نیمار کا کہنا تھا کہ غیر انسانی مقابلہ تھا۔ایک زمانے میں فیفا اس اسٹیڈیم پر پابندی بھی لگا چکی ہے ۔ انتہائی بلندی پر واقع ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو سانس لینے میں بھی مشکل ہو رہی تھی اور برازیلی اسٹارز کی حالت زیادہ خراب تھی مقامی کھلاٹی موسم اور ماحول کے عادی ہونے وجہ سے نسبتاً بہتر حالت میں تھے لیکن میچ نہیں جیت سکے۔میچ کے بعد برازیلی کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم میں آکسیجن کے سلنڈرز مہیا کے گئے جس سے انہوں نے اپنی سانسیں بحال کیں۔