ہانگ کانگ....دنیا کا سب سے جسیم بے عیب ہیرا نمائش کے لئے پیش کردیا گیا۔ اسے ایک نیکلس میں جڑا گیا ہے۔ یہ 163.41 قیراط کا ہے۔ جو پنا کی طرف سے کاٹا گیا ہے۔ اسے نیلامی کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ یہ وہ نیلامی ہے کہ جس کیلئے طویل مدت سے انتظار کیا جارہا تھا۔ یہ ہیرا ہانگ کانگ میں کرسٹی پریویو میں پیش کیا گیا ہے۔ اسکی نیلامی جنیوا میں ہوگی۔ یہ ہیرا ڈی گریسوگونو کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔ کرسٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ہیرا 404قیراط کے ایک پتھر سے کاٹا گیا ہے۔ جسکا نام 4Dفیوریرو ہے۔ یہ دنیا کے جسیم ترین 27ہیروںمیں شامل ہے جو ماضی میں دریافت کئے گئے ہیں۔اسے 163قیراط کے پتھر کے طور پر 14نومبر 2017ءکو جنیوا میں نیلام کیا جائیگا۔واضح ہو کہ اس ہیرے کو نیلامی سے قبل مختلف ممالک کا دورہ کرایا گیا ہے۔2015ءمیں 100قیراط کا ایک ایسا ہی بے عیب ہیرا نیویارک کے سوتبھی نیلام گھر میں 2کروڑ 20لاکھ ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔ کرسٹی جیولری ڈپارٹمنٹ کے سربراہ راہول کڈاکیا نے کہا کہ کرسٹی کی 251سالہ تاریخ میں ہمیں یہ اعزازحاصل ہوا ہے کہ ہم دنیا کے نادر ترین تاریخی ہیرے کو نیلام کررہے ہیں۔