روس کیساتھ معاہدوں کے فوائد؟
ریاض ..... باخبر ذرائع نے واضح کیا ہے کہ روس کے ساتھ ہونے والے عسکری معاہدوں کی بدولت 3ہزار نئی اسامیاں پیدا ہونگی جبکہ فوجی صنعتوں کی عسکری کمپنی مزید 70ہزار اسامیاں فراہم کریگی۔ ماہرین کا کہناہے کہ ان معاہدوں کی بدولت سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار میں 200تا 300ملین سالانہ اضافہ ہوگا۔ سعودی عرب نے روس کے ساتھ مملکت میں اسلحہ سازی کی فیکٹریاں قائم کرنے کے معاہدے کئے ہیں۔