روسی صدر کے نام شاہ سلمان کا مکتوب
ماسکو: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے روسی صدر پوٹین کے نام مکتوب روانہ کرکے بہترین استقبال اور میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو روانہ ہوتے ہوئے میں آپ کے حسن استقبال ومیزبانی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے درمیان ہونے والے تاریخی مذاکرات سے ہم دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے نیز خطے میں مزید امن واستحکام پیدا ہوگا۔