Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن کا رہائشی ہوں،اشتہاری کیسے ہوگیا،حسن نواز

لندن ...سابق وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز نے کہاہے کہ پچھلے 24 سال سے لندن میںمقیم ہوں۔ پاکستان سے فرار نہیں ہوا جس پر اشتہاری قرار دیا جائے۔ نیب ریفرنسز سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کوئی ایسا جرم نہیں کیا جس پر اشتہاری قرار دیا جائے، اشتہاری ہوہی نہیں سکتا۔ نیب مجھے اشتہاری نہیں بناسکتا۔ اس سے قبل مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے دونوں بھائی بیرون ملک رہتے ہیں۔ ان پر وہاں کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔ اس بارے میں وہ خود فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کی عدم پیشی پر دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

شیئر: