Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی بی کی رپورٹ غلط ہے،شاہد خاقان

اسلام آباد...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 37ممبران قومی اسمبلی پر دہشتگرد گروپوں سے رابطے کے حوالے سے آئی بی نے جو بھی رپورٹ پیش کی ہے غلط تھی۔ وزیراعظم ہاو س نے کوئی احکامات جاری کئے اور نہ آئی بی نے کوئی ایسی رپورٹ پیش کی ہے۔ وہ پیر کو قومی اسمبلی میں 37ممبران کے دہشتگردوں سے تعلقات کے حوالے سے رپورٹ کی وضاحت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے حقائق سامنے لانا لازمی ہے۔ میڈیا پر ایک دستاویز دکھائی گئی کہ پی ایم آفس نے آئی بی سے ایک رپورٹ طلب کی ہے کہ بتایا جائے کہ کونسے ممبران ملوث ہیں جو غلط ہے۔ آئی بی نے بھی ایک پریس میں بتایا کہ جعلی دستاویز ہیں ۔یہ لوگوں کو بدنام کرنے کے لئے ایسی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ۔ حکومت نے پمراکو درخواست کی کہ وہ اس پر اقدامات کرے۔ آئی بی کو ہدایت کی کہ وہ اس دستاویز کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرے۔انکوائری کرے کہ اس کے پیچھے کون لوگ شامل ہیں۔ ایسے اقدامات جس سے اسمبلی اور ممبران کا وقار مجروح ہو ایکشن لیا جانا چاہئیے ۔ کیبنٹ میں معاملے کو اٹھایا گیا اور کہا کہ ممبران کا حق ہے کہ وہ اس معاملے کو ایوان میں اٹھائے ۔ پمرا میں اٹھائے اور اس حوالے سے وہ وضاحت طلب کریں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس دستاویز کی تحقیق کرے اب آگے ذمہ داری پمرا کی ہے۔

شیئر: