Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پا کستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، سابق کپتان ثنا میر شامل

  لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے ویمن ونگ کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ امارات میں ہو نے والی سیریز کےلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ۔سینیئر بیٹر نین عابدی اور آل راونڈر اسماویہ اقبال ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکیں جبکہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ رہنے والی فاسٹ بولر کائنات امتیاز، آل راونڈر مرینہ اقبال، اسپنر غلام فاطمہ اور وحیدہ اختر کو بھی ون ڈے سیریز کےلئے زیر غور نہیں لایا گیا۔ برطرف سابق کپتان ثنا میر کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جو بسمہ معروف کی قیادت میں کھیلیں گی ۔بسمہ معروف انجری سے صحتیاب ہو کر ٹیم میں واپس آئی ہیں اور اب قیادت بھی کریں گی جبکہ جویرہ خان کو ان کی نائب مقرر کیا گیا ہے ۔عالیہ ریاض اور ایمن انور کو بلا لیا گیا جو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں تھیں۔2016ءمیں آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی سدرہ امین کو بھی موقع دیا جارہا اور نئی بولر نتالیہ پرویز بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گی۔ انعم امین، فریحہ محمود، عائشہ ناز اور رامین شمیم کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔ بسمہ معروف (کپتان)، جویریہ ودود ، بی بی ناہیدہ،عائشہ ظفر، ثنا میر، سدرہ امین، ارما جاوید، عالیہ ریاض، سدرہ نواز(وکٹ کیپرر) ڈیانا بیگ، نتالیہ پرویز، ایمن انور، نشرح سندھو اور سعدیہ یوسف ۔ پاکستانی ٹیم اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 31 اکتوبر سے شارجہ میں شروع ہوگی جو 14 نومبر تک جاری رہے گی۔سیریز میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں ۔ تمام میچ شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

شیئر: