غیر ملکی کو اغوا کرنے والا گروہ گرفتار
ریاض..... ریاض پولیس نے غیر ملکی کارکن کو اغوا کر کے لوٹنے والے نوجوانوں کو ریکارڈ وقت میں گرفتار کر لیا۔ سوشل میڈیا پر غیر ملکی کارکن کے اغوا کی واردات پر مشتمل ویڈیو کلپ نے سعودی شہریوں میں غیظ و غضب کی لہر دوڑا دی تھی۔