Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجم سیٹھی کی تسلیاں مذاق بن گئیں

لاہور:متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ پر پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی قوم کو تسلیاں دینے کی کوشش میں مذاق کا نشانہ بن گئے۔ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے چیئرمین پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کا حوالہ دے کر لاعلمی کا اظہار بھی کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ فارم حاصل کرنے کیلئے وقت دینا ہوگا، انہی کھلاڑیوں نے قوم کیلئے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔سابق کپتان شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کا خلا راتوں رات پر کرنا مشکل ہے۔ موجودہ ٹیم پر بھروسہ رکھنا ہوگا۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی تو 2010ءمیں دورہ انگلینڈ کے دوران ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔ تینوں سینئرز ون ڈے کرکٹ بھی چھوڑ چکے، چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں سے سرفراز احمد، اظہر علی، بابر اعظم، حسن علی اور محمد عامر ہی آئی لینڈرز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل تھے۔حارث سہیل انگلینڈ میں میگا ایونٹ کا کوئی میچ نہیں کھیل پائے۔ وہاب ریاض بھی پہلے میچ میں پٹائی کے بعد انجرڈ ہوگئے تھے۔ نجم سیٹھی کی لاعلمی کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جاتا رہا۔

شیئر: