Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کا چیلنج ، مذاق یاحقیقت؟

 واشنگٹن …امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو آئی کیو ٹیسٹ کا چیلنج دیا ہے ۔صدر ٹرمپ نے امریکی میگزین انٹرویو کے دوران ٹرمپ سے سوال کیا گیا تھا کہ وزیر خارجہ نے ا نہیں احمق کہاہے، اس کے رد عمل میں آپ کا کیا ردعمل ہے۔صدر ٹرمپ  نے جواب میں کہاکہ میرے خیال میں یہ خبرجعلی ہے تاہم اگر انھوں نے ایسا کہا ہے کہ تو پھر ہمیں آئی کیو ٹیسٹ کرنا پڑے گا اوردعویٰ کر سکتا ہوں کہ کون جیتے گا۔ ٹرمپ کے اس جواب کو دونوں کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سے اس چیلنج کے بارے میں پوچھا گیا تو ا نہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ مذاق کر رہے تھے۔اب یہ مذاق ہے یا حقیقت اس کے بارے میں تو وقت ہی بتائے گا۔

شیئر: