سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز پاکستان کو چھٹی پوزیشن بچانے کا چیلنج
جمعرات 12 اکتوبر 2017 3:00
دبئی:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز دبئی میں ہو رہا ہے اورپاکستانی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں بھی اپنی چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔ اس سے پہلے سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کوچھٹی پوزیشن سے محروم کر چکی ہے ۔پاکستانی ٹیم کو ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے کےلئے سری لنکا کےخلاف سیریز لازمی جیتنا ہوگی ۔چیمپیئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستانی ٹیم ورلڈ کوالیفائنگ راونڈ کھیلنے کی خفت سے بچنے میں کامیاب رہی ۔ٹیسٹ سیریز میں غیرمتوقع شکست کے بعدون ڈے رینکنگ برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔عالمی درجہ بندی میں پاکستان 95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، بنگلہ دیش 94 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور سری لنکا 86 پوائنس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔سری لنکا نے اگریہ سیریز 4-1جیتی تو پاکستان ساتویں نمبرپرچلا جائےگا ۔