Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی کا طلسم ٹوٹا،ناندیڑ میں کانگریس کی زبردست کامیابی

ناندیڑ۔۔۔۔۔ مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں ہونے والے میونسپل انتخاب میں کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی۔ کل 81نشستوں میں سے کا نگریس کو70نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ۔ جب کہ بی جے پی کو 5شیو سینا کو 3اور آزاد کو 3نشستیں ملیں ۔واضح رہے اس سے پہلے بھی ناندیڑ میونسپل کار پویشن پر کانگریس کا ہی قبضہ تھا لیکن اس کے پاس محض 41نشستیں تھیں۔ اس مرتبہ اویسی کی ایم آئی ایم کو کوئی نشست نہیں ملی جبکہ پچھلی مرتبہ اس کے 11امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلے تقریباً ڈیڑھ ۔دو ماہ میں بی جے پی یو نیور سٹی طلبا یو نین سے لے کر اسمبلی اور میونسپل سطح تک کہیں بھی کوئی الیکشن جیتنے میں کامیاب نہیں رہی ہے۔ سب سے پہلے پچھلے ماہ دہلی کے بوانہ اسمبلی حلقے کا ضمنی انتخاب ہوا جس میں عام آدمی پارٹی نے نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ اس کے نمائندے نے بی جے پی کے نمائندہ کو کئی ہزار ووٹوں سے شکست بھی دی ۔

شیئر: