Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی ادارے اپنے شعبوں کا درست اندراج کروائیں

ریاض.... وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ادارے سرکاری دفاتر میں اپنے کاروبارکا درست اندراج کروائیں ۔ وزارت محنت اس ضمن میں انتباہی مہم شروع کر رہی ہے ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت کی جانب سے مملکت میں کام کرنے والے تجارتی اداروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ وزارت کی ویب سائٹ پر اپنے کام کی اصل نوعیت کا اندراج کروائیں جس شعبے میں وہ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اس ضمن میں وزارت محنت کی جانب سے ویب سائٹ www.mlsd.gov.sa جاری کی گئی ہے جس پر لاگ ان کرکے تجارتی ادارے اپنی سرگرمیاں کی نوعیت اور اصل کام کا اندراج کروا سکتے ہیں ۔ وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انتباہی مہم کے بعد ان اداروںکے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی جن کے شعبوں کا درست اندراج نہیں کروایا جائے گا ۔ خلاف ورزی کے مرتکب اداروں کے تمام سرکاری کاموں کو روک دیا جائیگا اور انکے کمپیوٹر بند کر دیئے جائیں گے ۔ 

شیئر: