Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الٰہ آباد کے کالج میں دھماکہ سے بھگدڑ

    لکھنؤ۔۔۔۔۔الٰہ آباد کے سی ایم پی کالج میں ہفتہ کو بم دھماکہ ہوا ۔خیریت گزری کہ کوئی زخمی نہیں ہوا۔چونکہ مذکورہ کالج  میں طلبا یونین کا الیکشن ہونے والا ہے اس لیے طلبا کے کئی گروپ سرگرم ہیں اور ان کے بڑے بڑے جلوس نکل رہے ہیں جس میں نعرے بازی ، ہنگامہ آرائی اور ہوائی فائرنگ معمولی بات ہے۔ اسی سلسلے میں ہفتہ کو کالج کے اس مقام پر جہاں طلبا یونین کے بڑے بڑے جلسے ہوا کرتے ہیں ،ایک گروپ کا جلسہ ختم ہوتے ہی وہاں بم دھماکہ ہوگیا ۔ کالج میں بھگدڑ مچ گئی اور تھوڑی دیربعد سناٹا چھا گیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

شیئر: