خود پر توجہ دیں ، حسین و جوان رہیں
اتوار 15 اکتوبر 2017 3:00
حسین و جوان نظر آنے کی خواہش ہر شخص کو ہو تی ہے لیکن بڑھتی عمر کو کوئی روک نہیں سکتا۔ عمر بڑھنے کے ساتھ جلد بے رونق ہو جاتی ہے اور چہرے پر جھریاں پڑنی شروع ہو جاتی ہیں۔
خود پر تھوڑی سی توجہ دے کر آپ بڑھتی عمر کے اثرات پر قابو پا سکتے ہیں۔ جلد کو جھریوں سے بچانے کے لیے آدھا کیلا ،3 چمچ جو کا دلیہ، ایک چمچ شہد اور ایک انڈے کو دہی میں مکس کر کے چہرے پر لگائیں ۔ 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر سادہ پانی سے دھو دیں۔ کیلے میں فائبر پایا جاتا ہے جو جلد کو نرم و ملائم بنا دیتا ہے اور ساتھ ہی چہرے کے کیل مہاسوں کو ختم کرتا ہے۔شہد جلد میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے جبکہ جو اور دہی کے ملاپ سے لیکٹک ایسڈ بنتا ہے جو جلد کو تر و تازہ کردیتاہے۔یہ ماسک تمام عمر اور جلد کے لوگ استعمال کر سکتے ہیں ۔