Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معزول یمنی صدر کےلئے عرب اتحادی افواج کی خصوصی مداخلت

ریاض.... مملکت کی سربراہی میں قائم عرب اتحادی افواج نے معزول یمنی صد ر کی جان بچانے کےلئے خصوصی مداخلت کرتے ہوئے انہیں علاج معالج کےلئے سہولت فراہم کردی۔ سبق نیوز نے یمنی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ معزول یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی صحت خراب ہو گئی تھی جس کےلئے روسی طبی یونٹ کو صنعا ءجانے کےلئے عرب اتحادی افواج نے خصوصی رعایت دی تاکہ معزول صدر کو طبی امدا دفراہم کی جاسکے ۔ روسی طبی یونٹ نے فوری طور پر سابق صدر کو طبی امدادفراہم کرتے ہوئے انکا آپریشن کیا ۔ معزول صدر کے ادارے کی جانب سے اس بارے میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر کا آپریشن کامیاب رہا ۔ انہیں بروقت طبی امدا د ملنے سے اب انکی حالت قدرے بہتر ہے ۔ 

شیئر: