خلیج عرب کہنے پر ٹرمپ سے ایرانی نالاں
اتوار 15 اکتوبر 2017 3:00
واشنگٹن .... امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو مشتعل کرنے کیلئے اپنے بیان میں جان بوجھ کر ”خلیج عرب“ کی تعبیر استعمال کی۔عرب ممالک جسے خلیج عربی کہتے ہیں، ایرانی اسے خلیج فارس قراردیتے ہیں اوراس کے برخلاف تعبیر استعمال کی جاتی ہے تو وہ آپے سے باہر ہوجاتے ہیں۔ سی این این کا کہناہے کہ ایرانی عہدیدار اس بات پر بہت زیادہ خفا ہیں کہ امریکی صدر نے خلیج فارس کو خلیج عرب سے تعبیر کیا۔