Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی،دہلی کے درمیان سستی راجدھانی ایکسپریس

ممبئی۔۔۔۔محکمہ ریلوے نے ممبئی اور حضرت نظام الدین کے درمیان تیز اور سستی راجدھانی ایکسپریس شروع کرنے کا اعلان کیا ۔ 16اکتوبر سے حضرت نظام الدین سے ممبئی کیلئے اور 17اکتوبر سے ممبئی سے نظام الدین کیلئے ٹرین چلائی جائیگی۔ ابتدائی طور پر ٹرین ہفتے میں 3دن چلا کریگی۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرین کی رفتار 130کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔اس خصوصی راجدھانی ایکسپریس کا اے سی 3درجے کا کرایہ دیگر ٹرینوں سے سستا ہوگا۔ ٹرین باندرہ سے شام 4-15بجے روانہ ہوکر دوسرے دن صبح 6بجے نظام الدین اسٹیشن پہنچے گی۔ریلوے بورڈ کے رکن محمد جمشید کے مطابق ممبئی اور حضرت نظام الدین کے درمیان اس کا کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے ۔ ٹرین میں اے سی کا کرایہ 3270روپے اور اے سی تھری ٹائر کا کرایہ2325روپے مقرر کیا گیاہے۔

شیئر: