Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں وزرا نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی ہے۔ (فوٹو: وام)
امارات کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے اتوار کو ایران کے ہم منصب عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے۔
وام کےمطابق ملاقات میں دونوں مکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی مفاد کی تکمیل کےلیے انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی مجموعی صورتحال،حالیہ علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی ہے۔

شیئر: