Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبھی پٹاخے آلودگی پھیلانے والے نہیں ہوتے

بھوپال۔۔۔۔ آتشبازی پر پابندی کے معاملے پر آر ایس ایس کے رہنما بھیاجوشی نے کہا کہ ہمیں توازن سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ آج آتشبازی پر پابندی عائد کی گئی، کل کچھ لوگ یہ کہنے لگیں گے کہ چراغ جلانے سے بھی ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوتی ہے تو کیا اس پر بھی پابندی لگا دی جائیگی؟سبھی پٹاخے آلودگی پھیلانے والے نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معیشت کی صورتحال پر عوامی تجاویز کا خیر مقدم کرنا چاہئے ۔

شیئر: