Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دارالقضا کا قیام وقت کی ضرورت ہے، سیف رجب

پٹنہ۔۔۔۔جامعہ ازہر مصر سے اساتذہ کا وفد گزشتہ روز امارت شرعیہ پہنچا ۔ وفد میں جامعہ ازہر تھیلولوجی شعبہ کے ڈین ڈاکٹر سیف رجب قزامل بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیف نے مختلف شعبوں اور دارالقضا کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ دارالقضا کا قیام وقت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے امارت شرعیہ کے نظام پر اطمینان  کا اظہار کرتے ہوئے امت کی فلاح و بہبود کیلئے اس قسم کے ادارے کے قیام پر زوردیا۔اس موقع پر ناظم امارت شرعیہ انیس الرحمان قاسمی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مولانا عبدالباسط ندوی، سیکریٹری المعہد العالی، مولانا نورالحق رحمانی، مولانا ابوالکلام شمسی ، مولانا ممتاز ، مولانا عبدالسبحان وغیرہ موجود تھے۔

شیئر: