انرجی ڈرنکس اختلاج قلب کا سبب
انرجی ڈرنک صحت پر تباہ کن اثرات مرتب کر تی ہیں۔ پچھلے چند سالوں میں نوجوانوں میں انرجی ڈرنک کے استعمال کا رجحان بڑھا ہے۔ مغربی مملک میں انرجی ڈرنکس کو الکحل کے ساتھ بھی ستعمال کیا جا رہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق انرجی ڈرنکس میں کیفین کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جسکا کثرت سے استعمال اختلاج قلب ، ہائی بلڈ پریشر ، متلی اور ہاضمے کی خرابی کا سبب بنتا ہے ۔ کیفین کے باعث انسولین کی مطلوبہ مقدار میں کمی واقع ہوتی ہے جو ذیابیطس کا سبب بنتی ہے۔ یہ اعصابی نظام اور نظام دوران خون پر بھی برے اثرات مرتب کرتی ہے۔ انرجی ڈرنکس کا کثرت سے استعمال برین ہیمرج جیسے خطر ناک مرض کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ اسکے علاوہ انرجی ڈرنکس دانتوں کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔