Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حشراتی حملوں اور دھماکوں سے محفوظ رکھنے والی انگوٹھی تیار

لندن .... آج کے دور میں جب دنیا میں مختلف جگہوں سے چھوٹے بڑے دھماکوں، حشراتی حملوں اور دہشتگرد کارروائیوں کی خبریں آتی رہتی ہیں انسان کیلئے ناگہانی حادثے سے بچنے کا سوال ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے او راسی مسئلے کو حل کرنے کیلئے سائنسدانوں نے ایک خاص قسم کی انگوٹھی تیار کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس انگوٹھی میں الیکٹرو کیمیکلز سنسرز لگے ہیں جبکہ انتہائی چھوٹا سا سرکٹ بورڈ بھی اس میں ہیں جسکی مدد سے یہ انگوٹھی آس پاس موجود کیمیائی اوردیگر خطرات کی بو سونگھ لیتی ہے اور فوراً ہی انگوٹھی پہننے والے کے موبائل پر یا لیپ ٹاپ پر اس کی اطلاع دیدیتی ہے۔ اسے تیار کرنے والے سائنسدانوں کاکہناہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ انتہائی کارگر انگوٹھی ہے۔انگوٹھی کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ خطرناک قسم کے کیمیکلز جن میں اعصاب شکن کیمیکلز بھی موجود ہیں کسی بھی شکل میں ہوں اس سے پوشیدہ نہیں رہ سکتے خواہ وہ بھاپ یا مائع کی شکل میں ہوں۔ اب تک اس انگوٹھی کے جتنے تجربات کئے گئے ہیں ان میں اسکی کارکردگی بڑی حد تک اس کی قابل قدر رہی ہے اور اسی بنیاد پر اسے بنانے والے دعویٰ کررہے ہیں کہ دفاع اور سیکیورٹی کا کام کرنے والوں کیلئے یہ بہترین اور محفوظ رکھنے والی انگوٹھی ہے۔
 

شیئر: