ریاض میں مدائن صالح کے مجسمے کی تنصیب
ریاض.... ریاض کے مرکزی علاقے میں واقع کنگ عبدالعزیز ہسٹوریکل سینٹر کے بڑے صحن میں مدائن صالح تاریخی مقام کا دیوہیکل مجسمہ نصب کیا جائیگا۔ تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔ مدائن صالح یونیسکو کے عالمی تاریخی ورثے کی فہرست میں شامل کیا جانے والا سعودی عرب کا پہلا تاریخی مقام ہے۔ مدائن صالح کے ساتھ سعودی عرب کے6اور تاریخی مقامات کے دیو ہیکل مجسمے میدانِ مذکورمیں نصب کئے جائیں گے۔ یہ سب بھی عالمی تاریخی ورثے کی فہرست میں رجسٹرڈ ہیں۔سعودی محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ یہ ساری تیاریاں 7سے 9نومبر تک ریاض کے قومی عجائب گھر میں سعودی آثار قدیمہ پر ہونے والے پہلے فورم کے انعقاد کے تحت کی جارہی ہیں۔