کوئٹہ ... کوئٹہ میں بدھ کی صبح ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 6 پولیس اہلکار وں سمیت7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک ہے۔مرنیوالوں کی تعد اد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ نیوسریاب کے علاقے میں پولیس کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے ٹرک میں آگ لگ گئی ۔ پولیس اورایف سی نے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن شروع کردیا۔ علا قے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ انتہائی زوردار تھا۔ جائے وقوعہ ہر ہر طرف نعشیں اور زخمی پڑے تھے ۔ ارگرد کھڑی گاڑیاں اور رکشہ بھی دھماکے سے تباہ ہوگیا ۔صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے جائے وقوع کا دورہ کیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں۔ سیکیورٹی ادارے باصلاحیت ہیں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میںداعش کا کوئی وجود نہیں۔ دہشت گرد افغانستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں۔