Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنبیر کیساتھ تصاویر، ماہرہ نے خاموشی توڑ دی

شائستہ جلیل۔کراچی
اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر سامنے آنےوالی اپنی اور رنبیر کپور کی تصاویر کے حوالے سے خاموشی توڑدی۔ حال ہی میں کراچی کے ایک ہوٹل میں ماہرہ خان کی نئی فلم کے ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں نے رنبیر کے ساتھ تصاویر پر سوالات کئے تو ماہرہ خاموش نہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ میری ذاتی زندگی ہے۔میں جو چاہے کروں ۔کسی سے ملاقات کرنا ایک عام سی بات ہے۔ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میں بہت کیئرفل ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوگ مجھ سے کہتے ہیںکہ آپ سگریٹ نوشی کرتی ہیں، فلم میں توایسا نہیں کرتیں۔ میرا ان کو جواب ہے کہ میں دنیا کو دکھانے کیلئے کوئی چیز کیوں کروں؟ ماہرہ خان نے کہا کہ انہوںنے اپنے آپ کو تنقید کا نشانہ بنانے کے واقعے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہیں معلوم ہوگیا کہ میڈیا ہر جگہ موجود ہوسکتاہے۔ ماہرہ اپنے تصویری اسکینڈل کے کئی ہفتوں بعد پہلی بار میڈیا پر آئیں۔ انہوں نے میڈیا کے تمام سوالات کے جوابات کافی جرات مندانہ اور بے باک انداز میں دیئے۔ ماہرہ کی میڈیا سے گفتگو کی وڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے جبکہ ماہرہ کے فین فالوونگ اور ان کی نئی فلم کوپسند کرنےوالوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہاہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ماہرہ خان کی رنبیر کپور کےساتھ سگریٹ نوشی کرتے ہوئے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں جس پر اداکارہ کو کافی تنقید کا نشانہ بنایاگیاتھا۔
 

شیئر: