Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو استعمال کے راﺅٹرز ہیک ہوسکتے ہیں

 لندن .... ہیکنگ آج کے دور میں سائبر سائنس کی بڑی لعنت سمجھی جارہی ہے۔ جسکی وجہ سے افراد اور اداروں کا کافی نقصان بھی ہورہا ہے اورا نہیں نقصانات کو کم یا ختم کرنے کی غرض سے کئی وائی فائی کمپنیوں نے حفاظت گیجٹ بھی تیار کئے ہیں۔ یہ گیجٹ ادھر کچھ دنوں سے زیر استعمال تھے مگر اب سائنسدانوں کا کہناہے کہ نئے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ گھر میں استعمال ہونے والے مختلف بلکہ تمام راﺅٹرز آسانی سے ہیک ہوسکتے ہیں کیونکہ انکی حفاظت کیلئے وائی فائی میں جو نظام پیش کیا گیا ہے اس میں بڑی خامیاں ہیں۔ ماہرین نے یہ دعویٰ کرنے سے قبل ایک پریس شو میں تجربے کے طور پر ہیکنگ کرکے دکھادیا۔ مظاہرے کے دوران یہ بھی نظر آتا رہا کہ کس طرح غیر محفوظ پیغامات اور ڈیٹا اسکرین پر نظر آتے ہیں اور غائب ہوجاتے ہیں مگر اس مختصر سے لمحے میں ہیکرز اپنا کام دکھا سکتے ہیں۔ سائنسدانوںکا کہناہے کہ WPA2 نامی راﺅٹر غیر محفوظ ثابت ہوگئے ہیں کیونکہ انکی طبعی کارکردگی اطمینان بخش نہیں اسلئے ایسے راﺅٹر استعمال کرنے والوں کو دیگر انتظامات کی جانب دیکھنا چاہئے۔ 

شیئر: