نفرت کی آگ کو محبت کی شبنم سے بجھایا جائے
جمعرات 19 اکتوبر 2017 3:00
حیدرآباد۔۔۔۔رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے مسلمانوں بالخصوص طلبہ پر زور دیا کہ وہ غیر مسلم بھائیوں کے ساتھ اچھے مراسم رکھ کر ان کی غلط فہمیوں کا خاتمہ کریں۔ مولانا رحمانی ’’سرسید 21ویں صدی کے تناظر میں ‘‘کے موضوع پر تلگویونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے برادران وطن سے تعلقات قائم کرنے کیلئے توجہ نہیں دی جس کے سبب بعض لوگوں کو ملک کے عوام میں نفرت پیدا کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ ہم کو اس نفرت کی آگ کو محبت کی شبنم سے بجھادینا چاہئے۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنے پرتوجہ دیں۔